پاکستان نےشیرین رحمان کی بطور سفیر تقرری اورحسین حقانی کے استعفے سے باضابطہ طورپرآگاہ نہیں کیا۔ مارک ٹونر
امریکی محکمہ خارجہ کےترجمان مارک ٹونرکا کہنا ہے پاکستانی حکام نے ناصرف شیریں رحمان کی امریکہ میں بطورسفیرتقرری بلکہ حسین حقانی کے استعفے کے بارے میں بھی امریکہ کو باضابطہ طورپرآگاہ نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی دونوں ممالک کےدرمیان بہترتعلقات ہونگیں۔ مارک ٹونرکا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کی جانب سےامریکہ کیلئےمقررکی گئی سفیرشیریں رحمان سے بھی تعاون جاری رکھیں گے۔واضح رہےکہ امریکہ میں تعینات حسین حقانی کے مستعفی ہونے کے بعد شیریں رحمان کوامریکہ میں پاکستانی سفیرمقررکردیا گیا ہے۔