مصرمیں فوجی حکومت کی جانب سےعام انتخابات کے اعلان کے باوجود مظاہروں اور پرتشدد واقعات کا سلسلہ جاری ۔
مصرمیں عام انتخابات اٹھائیس نومبرکو ہو رہے ہیں جبکہ فوجی حکمرانوں نے صدارتی انتخابات جون دو ہزار بارہ میں کرانے کا اعلان کیا ہے لیکن اس کے باوجود ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر ہیں۔مظاہرین میں نوجوانوں کی بڑی تعداد شامل ہے جن کا کہنا ہےکہ فوجی حکمرانوں نے انسانی حقوق کی بہتری کے جووعدے کئے تھے وہ انہیں پورے نہیں ہوسکےں۔رات گئے قاہرہ میں ہزاروں افراد نے تحریر اسکوائرکے قریب وزارت داخلہ کی عمارت کے باہر بڑامظاہرہ کیا جس کو منتشر کرنے کے لئے پولیس نے آنسو گیس اورربڑ کی گولیاں استعمال کیں،مظاہرین اورسکیورٹی اہلکاروں میں جھڑپ کے دوران اب تک سینتیس افراد ہلاک جبکہ سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔