سکھر، دو ڈاکٹروں کے اغوا کےخلاف غلام محمد مہر میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں اور ٹیچنگ ایسوسی ایشن پیرا میڈیکل سٹاف کا احتجاجی مظاہرہ ۔
پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے ڈاکٹروں کا کہنا تھاکہ سکھر سے اغوا ہونے والے ڈاکٹر اظہر شاہ اور ڈاکٹر امتیاز کی بازیابی کیلئے کسی قسم کی پیش رفت نہیں کی گئی جس سے سندھ کے ڈاکٹروں میں عدم تحفظ پایا جاتا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹروں کی بازیابی کیلئے فوری حکمت عملی مرتب کی جائے اور اغوا برائے تاوان جیسی وارداتوں کی روک تھام کیلئے اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ڈاکٹروں کی بازیابی تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔