شیری رحمان کی امریکہ میں بطور پاکستانی سفیر تعیناتی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج ۔
لاہورہائیکورٹ میں شیری رحمان کی تقرری کے خلاف درخواست مقامی وکیل اظہر صدیق کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیاہے کہ شیری رحمان نے پارلیمنٹ میں توہین رسالت کا ترمیمی بل پیش کیا تھا جبکہ ان کی نااہلی کا کیس بھی لاہور ہائیکورٹ میں زیر التوا ہے ۔ درخواست میں یہ بھی کہاگیا ہے کہ رکن قومی اسمبلی کو امریکی سفیر لگانا کسی صوت درست نہیں۔ درخواستگزار نے عدالت سے شیری رحمان کی تقرری فوری طورپر کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔