نئی دہلی میں ایک شہری نے آئی سی سی کے صدر اور بھارتی وزیر شرد پوار کے منہ پر تھپڑ دے مارا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شرد پوار نئی دہلی میں میونسیپل کارپوریشن کے آفس میں تقریب میں شرکت کے بعد واپس جارہے تھے کہ ایک شرکاء میں سے ایک نے ان کے منہ پر تھپڑ ماردیا۔ حملہ آور دوبارہ شرد پوار کی جانب بڑھا لیکن وہاں موجود سکیورٹی اہلکاروں نے اسے قابو کرلیا۔ پولیس کے مطابق تھپڑ مارنے والے کی شناخت ہروندر سنگھ کے نام سے ہوئی ہے جس سے چاقو بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ اس سے قبل ہروندر سنگھ ٹیلی کام منسٹر سکھرام پر بھی حملہ کرچکا ہے۔ مہنگائی سے نالاں ہروندر سنگھ کا کہنا تھا کہ یہاں سب چور ہیں جبکہ شرد پوار نے تھپڑ مارنے والے شخص کو ذہنی مریض قراردیا ہے۔ شرد پوار آئی سی سی کے صدر ہونے کے ساتھ ساتھ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے چیف اور وزیر زراعت بھی ہیں۔