خانیوال میں شادی کی تقریب میں زہریلی شراب پینے کے باعث مرنے والوں کی تعداد بارہ ہوگئی
خانیوال کے علاقہ پیرووال کی جناح کالونی میں عبدالغفور نامی شخص کی شادی کی تقریب کے دوران زہریلی شراب پینے سے غلام شبیر، نوید، غلام مرتضٰی، عبدالرحمان، اکرم، جمال، سیال، شہزاد مسیح، حمید، اشفاق، زاہد، اسلم اور عامر ہلاک ہوگئے جبکہ ارشاد، نوید ، ملک اشرف کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیاگیاہے۔ دوسری جانب پولیس نے شراب سپلائی کرنے والے مرکزی ملزم کو چالوبھٹی سمیت گرفتار کرلیا ہے۔