ویمنزآئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دے فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔
بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں کھیلے گئے میچ میں گرین شرٹس نے ایک سواکیاسی رنز کا ٹارگٹ اڑتالیس ویں اوورمیں سات وکٹوں کے نقصان میں پورا کرلیا۔ پاکستان کی جانب سے جویریہ خان نے سینتالیس رنز بنائے۔ ان کو وین نائیکرک نے آؤٹ کیا۔ جبکہ مرینہ اقبال نے ناقابل شکست اٹھائیس اور اسماویہ اقبال نے بائیس رنز بنائے۔ اس سے قبل جنوبی افریقہ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیااورمقررہ پچاس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر ایک سو اسی رنز بنائے۔ میگنون پریزنے اکتالیس اورڈین نائیکرک نے اکتیس نمایاں رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے اسماویہ اقبال نے پندرہ رنز کے عوض تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ثنا میر نے دو اور ندا ڈار نے ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستانی ٹیم چھبیس نومبر کو فائنل میں ویسٹ انڈیز سے ٹکرائے گی۔