ملک بھر کےانچاس شہروں میں موبائل فون سروس ایک بار پھر بند کردی گئیں۔
ذرائع کے مطابق کراچی ، لاہور،کوئٹہ اورملک کے چھوٹے بڑےانچاس شہروں میں موبائل سروس بند ہوگئیں ہیں۔ موبائل سروس آج رات بارہ بجے تک بند رہیگی۔ڈیرہ اسماعیل خان ،سکھر ،روہڑی میں بھی سروس بند کردی گئی ہے۔بلوچستان میں حب اور گردونواح میں موبائل فون سروس بندکردی گئی ہے۔ٹانک اور وانا میں موبائل فون سروس اور وائرلیس فون بھی بند کردیے گئے ہیں۔کوہاٹ ڈویڑ ن بھر میں موبائل فون سروس اور وائرلیس فون سروس بندہیں۔ممکنہ دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظرموبائل فون سروس بند کی گئی ہے۔