ڈیرہ اسماعیل خان: ماتمی جلوس کے قریب دھماکہ, 3بچوں سمیت7افرادجاں بحق،11زخمی
ڈیرہ اساعیل خان کے علاقے بنوں چونگی میں امام بارگاہ کے قریب دھماکے سے تین بچوں سمیت سات افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ دھماکے میں گیارہ افراد زخمی ہوئے، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کیا، سیکیورٹی اداروں نے جائے وقوع کوگھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں،عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کی آواز پورے شہر میں سنی گئی۔پولیس کے مطابق دھماکا خیزمواد زمین میں نصب کیاگیا تھا،وزیرداخلہ رحمان ملک نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے آئی جی خیبرپختونخوا سے رپورٹ طلب کرلی