امریکی ریاست میساچوسٹس میں دھماکے سے عمارت تباہ جبکہ آٹھ افراد زخمی ہوگئے
میساچوسٹس میں سڑک کے نیچے نصب گیس پائپ لائن پھٹنےسےعمارت جزوی طور پرتباہ ہوگئی اور قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ پولیس کے مطابق گیس کمپنی کے ملازمین سڑک سے گیس لیکیج کی شکایت پر متاثرہ حصے کو تلاش کررہے تھے کہ دھماکہ ہوگیا۔ واقعے میں گیس کمپنی کے دوملازمین سمیت آٹھ افراد زخمی ہوئےہیں جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔