چینی کمپنی اور سی پیک ایگزیکٹو کونسل کے وفد کا دورہ اسلام آباد چیمبر
چین کے زینگ ڈی انٹرنیشنل انسوٹمنٹ گروپ اور چین کی سی پیک ایگزیکٹو کونسل کے ایک وفد نے چیئرمین گوبنگ زائو کی قیادت میں اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور مقامی تاجر برادری پر زور دیا کہ وہ سی پیک منصوبہ میں پائے جانے والے کاروبار اور سرمایہ کاری کے مواقعوں سے بھرپور استفادہ کرنے کیلئے کوششیں تیز کریں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چین کی سی پیک ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین گوبنگ زائونے کہا کہ پاکستان کی تاجر برادری کیلئے چین کے ساتھ تجارت کو فروغ دینے کے عمدہ مواقع پائے جاتے ہیںانہوں نے کہا کہ ان کا پاکستان آنے کا مقصد سی پیک کے بارے میں پاکستان کی تاجر برادری کے نقطہ نظر کو جاننا ہے۔سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کیبنٹ سیکرٹریٹ اینڈ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے چیئرمین سنیٹر طلحہ محمود نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ سی پیک منصوبہ میں پاکستان کی تاجر برادری کو مساوی مواقع فراہم کئے جائیں