پنجاب اور خیبر پی کے نے5 ماہ میں سٹیٹ بنک سے65 ارب روپے کا اوور ڈرافٹ حاصل کیا
ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرنے میں ناکا می کے باعث پنجاب اور خیبر پی کے حکومتوں نے اپنا بجٹ خسارہ پورا کرنے کے لئے رواں مالی سال 2016-17میں یکم جولائی سے لیکر نومبر کے دوسرے ہفتے کے دوران سٹیٹ بینک سے مجموعی طور پر 65ارب روپے کے لگ بھگ اوور ڈرافٹ حاصل کیا ہے۔ بجٹ اخراجات پوارے کرنے کے لیے پنجاب نے اب تک سٹیٹ بینک سے 38 ارب 84 کروڑ روپے کا اوور ڈرافٹ لیاہے، جبکہ خیبر پی کے حکومت نے 26 ارب 5 کروڑ روپے کا اوور ڈرافٹ لیا ہے،، ان کے برعکس سندھ حکومت نے 20 ارب 84 کروڑ روپے اور بلوچستان حکومت نے20 ارب 69 کروڑ روپے سٹیٹ بینک کے اوور ڈرافٹ کی مد میں واپس کئے ہیں،، گزشتہ مالی سال اس عرصے میں صوبائی حکومتوں نے سٹیٹ بینک سے کوئی اوور ڈرافٹ نہیں لیا تھااور مجموعی طور پر چاروں صوبوئی حکومتوں نے 80 ارب روپے سٹیٹ بینک کو اوور ڈرافٹ کی مد میں واپس کئے تھ