ڈسکہ میں سمبڑیال روڈ پر گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی
ڈسکہ میں سمبڑیال روڈ پر گیس سلنڈر کی کان میں گیس لیکیج کے باعث اچانک دھماکہ ہو گیا، جس کے بعد دکان میں آگ بھڑک اٹھی،
آگ نے دکان کی بالائی منزل کو بھی لپیٹ میں لے لیا، آتشزدگی کے باعث تین افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے، جاں بحق ہونے والوں میں اٹھارہ سالہ شہباز، سترہ سالہ لبنیٰ اور چار سالہ ایمن شامل ہیں، آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور طویل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا ۔