ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس: جج کی رخصت کے باعث آج بھی ملزمان پر فرد جرم عائد نہ کی جا سکی۔
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج سید کوثر عباس زیدی کی رخصت کے باعث ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی گئی۔
جج کی رخصتی کے باعث ملزمان پر فرد جرم عائد نہ کی جاسکی۔ ایم کیو ایم کے سینئر رہنما مقتول عمران فاروق کے مقدمہ قتل میں گرفتار تین ملزمان خالد شمیم، معظم علی اور محسن علی پر آج فرد جرم عائد ہونا تھی۔ ملزمان کے جیل ٹرائل کے دوران عدالت نے فردم جرم عائد کرنا تھی تاہم جج کی رخصتی کے باعث سماعت بغیر کسی کارروائی کے آٹھ دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔