ڈبلیو ڈبلیو ای میں آج کل صرف گولڈبرگ کا ہی شور ہے،جنہوں نے بروک لیسنر کو چند ہی منٹ میں چت کرنے کے بعد مزید رنگ ایکشن کا اعلان کر دیا
ڈبلیو ڈبلیو ای کے مایہ ناز کھلاڑی بل گولڈ برگ بارہ سال بعد رنگ میں واپس آئے تو کیئریر کی سب سے بڑی فائٹ میں سب کو حیران کر ڈالا ،،، انچاس سالہ گولڈ برگ نے اپنے حریف اور جوان کھلاڑی بروک لیسنز کو چند ہی منٹوں میں چت کرکے سب کو حیران کر ڈالا،غیر ملکی سپورٹس ویب سائٹ کو انٹرویو میں گولڈ برگ کا کہنا تھا کہ وہ پہلے سے بہت بہتر محسوس کر رہے ہیں ،، اور اب ان کو شائقین مزید ایکشن میں دیکھیں گے ،وہ اگلے برس ہونے والے رائل رمبل کا بھی حصہ ہونگے، گولڈ برگ نے آخری مرتبہ تیرہ سال قبل رائل رمبل فائٹ میں حصہ لیا تھا۔ انہوں نے کہا وہ ہر پندرہ منٹ بعد اپنے آپ کو ٹرین کرتے ہیں ،، وہ اب جوان نہیں رہے اس لیے انہیں ٹریننگ کی اب بہت زیادہ ضرورت ہے،، تاہم ان کا جذبہ اور طاقت اب بھی پہلے جیسے ہی ہیں ،،