وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت ایل او سی کی صورتحال پر اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا
ایل او سی کی صورتحال پر وزیراعظم کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا ،،، جس میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز ، مشیرقومی سلامتی ناصر خان جنجوعہ، معاون خصوصی طارق فاطمی اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی ، اجلاس میں بھارت کی جانب سےایل اوسی پرفائرنگ کےواقعات کےخلاف مشترکہ حکمت عملی پرغور کیا گیا ،، جبکہ وادی نیلم میں بھارتی فورسز کی طرف سے بس حملے کی بعد کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ ایل او سی پر بار بار اشتعال انگیزی پر غور کیا گیا ، اجلاس کے شرکا نے وزیراعظم نواز شریف کو صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی ،، جبکہ شرکا نے بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ،، اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ عالمی برداری شہریوں پر بھارتی حملے کا نوٹس لے ، اور صورتحال بہتر بنانے کیلئے کردار ادا کرے ۔۔ بھارت کی جانب سے اشتعال انگیزی کسی صورت قبول نہیں ،، بس کو نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ،، انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت سے خطے کا امن تباہ ہو رہا ہے ،،ایک طرف بھارت مقبوضہ کشمیر میں نہتے شہریوں پر ظلم کر رہا ہے تو دوسری طرف خطے کا امن تباہ کر رہا ہے،، کشمیریوں کی ہرسطح پر حمایت جاری رکھیں گے،، بےگناہ شہریوں پر حملے کسی صورت برداشت نہیں ،،