برطانوی وزيرخارجہ بورس جانسن تين روزہ دورہ پر پاکستان پہنچ گئے۔
برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن تين روزہ دورہ پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ ایئرپورٹ پر دفترخارجہ کے اعلیٰ حکام اور برطانوی ہائی کمیشن نے ان کا استقبال کيا۔ برطانوی وزیر خارجہ صدر، وزیراعظم اور مشیر خارجہ سے ملاقاتوں کے ساتھ ساتھ سياسی قائدين سے بھی مليں گے۔ بورس جانسن کی جنرل راحیل شریف سے بھی ملاقات بھی متوقع ہے۔ ملاقاتوں ميں پاک برطانیہ تعلقات، خطے کی صورتحال، پاک بھارت تناؤ، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور پاک برطانیہ قیدیوں کی حوالگی سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کيا جائے گا