بلاول بھٹو پیپلزپارٹی کے چیئرمین نہیں بلکہ قوم کی امید ہیں، وفاقی حکومت چاہتی ہے کے بلاول بھٹو گھر سے باہر نہ نکلیں : مولابخش چانڈیو
مشیر اطلاعات نےکراچی پریس کلب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ، پیپلز پارٹی کی قیادت کو خطرات لاحق ہیں ،دھمکیا ں مل رہی ہیں ،حکومت پیپلزپارٹی کو قیادت سے محروم رکھنا چاہتی ہے،،ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو چھوٹے صوبے کے نہیں ملک کے نمائندے ہیں ، شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو کو شہید کرکے چھوٹے صوبوں کو وفاق سے الگ کرنے کی سازش کی گئی ، انھوں نے مطالبہ کیا کہ بلاول بھٹو کو مناسب سکیورٹی دی جائے ، مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ وہ عدلیہ کااحترام کرتے ہیں ، مشیروں سے متعلق عدالتی فیصلے کو وہ چیلنج کریں گے، ایک سوال پر صوبائی مشیر اطلاعات نے سندھ کابینہ میں کسی بھی تبدیلی سے لاعلمی کا اظہار کیا