وزیراعظم نواز شریف سے برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن کی ملاقات , مسئلہ کشمیر سمیت دیگر اہم امور اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا
اسلام میں برطانوی وزیر خارجہ بورس جانس سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان برطانیہ کو بہترین دوست کے طور پر دیکھتا ہے، دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط معاشی روابط قائم ہیں،انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ممالک سے تعاون پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہے تاہم مسئلہ کشمیر خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے، بھارت سے تصفیہ طلب مسائل پر سنجیدہ اور پائیدار مذاکرات چاہتے ہیں، انہوں نےکہا کہ بورس جانسن کی قیادت میں برطانیہ عالمی سطح پرکلیدی کردار ادا کریگا جبکہ برطانوی وزیراعظم کے آئندہ سال دورہ پاکستان کے منتظر ہیں، اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ غیرت کے نام پر قتل سے متعلق قانون سازی حکومت کا کارنامہ ہے، پاکستان میں اقتصادی راہداری ترقی کے خواب کی تعبیر ہے، خطےمیں امن کیلیےنوازشریف کی بصیرت کی تائید کرتے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ عالمی سرمایہ کاروں کیلیے پاکستان محفوظ اور بہترین ملک ہے، برطانیہ جی ایس پلس اسکیم میں پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔