پانی کے مسئلے کو فوری حل نہ کیا گیا تو بحران مزید شدت اختیار کر جائیگا، چیف جسٹس میاں ثاقب نثار
لندن میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس میاں ثاقب نثارنے کہا کہ ان کے کوئی سیاسی عزائم نہیں ہیں اور ان کی واحد ترجیح انسانیت کی خدمت ہے۔انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ پر کئی ڈیم تعمیر کئے جائیں گے اور اس سلسلے میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈال سکتا۔چیف جسٹس نے کہا کہ اگر حل کے لئے فوری کوششیں نہ کی گئیں تو پانی کا بحران مزید شدید ہو جائے گا۔