ضلع اورکزئی کے ہیڈکوارٹر کلایہ کےجمعہ بازار میں دھماکا,30 افراد جاں بحق , 33زخمی
خیبر پختونخوا کے ضلع اورکزئی کے ہیڈکوارٹر کلایہ کےجمعہ بازار میں دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 30افراد ہو گئی ہے جبکہ 33زخمی ہیں ۔
سرکاری ذرائع کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب لوگ معمول کی خریداری میں مصروف تھے۔دہشتگردی کے واقعے کے فوری بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ شدید زخمیوں کو کوہا ٹ شفٹ کیا گیا ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ خیز مواد ایک موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی نماز جنارہ ادا کر دی گئی ۔
وزیراعلی محمود خان اور گورنر شاہ فرمان نے اورکزئی دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔