پاکستان کی تباہی کے ذمہ دار نوازشریف اور زرداری ہیں:شیخ رشید احمد
وزیر ریلویزشیخ رشید احمدنے کہا ہے کہ پاکستان کی تباہی کے ذمہ دار نوازشریف اور زرداری ہیں ۔کرپشن آنے سے جمہوریت بدنام بھی ہوئی اور کمزور بھی۔چوروں نے ریلوے کو تباہ کردیا 36/37ارب روپے کا خسارہ اور 25کروڈ روپے کا خسارہ چھوڑ کر گے۔کرپشن ہمارے معاشرے میں خطرناک حد تک جاپہچی ہے ۔سابقہ دور میں بغیر ضرورت بلاوجہ 40/40کروڈ روپے کے 55لوکوموٹو خریدے گئے جن کی نیپ تحقیقات کررہا ہے۔42کروڈ کے لوکوموٹو مارکیٹ سے مہنگے داموں خریدے گئے ۔عمران خان وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر ریلوے کو ریلوے کو جدید اور خسارہ سے منافع کی جانب لایا جارہا ہے ۔ وفاقی وزیر ریلوئے شیخ رشیداحمد نے پاکستان ریلوئے لوکوموٹو فیکٹری رسالپور کا دورہ کے موقعہ افیسران، مزدوروں اور میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقعہ پر پاکستان ریلوئے لوکوموٹو فیکٹری رسالپور کے جنرل مینجر فیاض علی شاہ نے پاکستان لوکوموٹو فیکٹری رسالپور کی جائزہ رپورٹ پر بریفنگ دی۔ وفاقی وزیر ریلوئے شیخ رشیداحمد نے پاکستان لوکوموٹو فیکٹری رسالپورکے افیسران کو پانچ ناقارہ ایجن فور طور پر مرمت کرنے کا حکم دے دیا۔ پاکستان لوکوموٹو فیکٹری رسالپور کی یونین کے مطالبہ پر وفاقی وزیر ریلوئے شیخ رشیداحمد نے لوکوموٹو فیکٹری رسالپور کے ہسپتال کو اپ گریڈ کرنے اور فورہ طور پر ایک ایمبولنس خریدنے کا حکم دے دیا۔وفاقی وزیر ریلوئے شیخ رشید احمدنے کہا ہے کہ ریلوے کے لوکوموٹو فیکڑیاں چلانے کے لیے فارن انویسمنٹ اور جدید ٹیکنالوجی لائی جارہی ہے۔ پاکستان ریلوے کے مزدور کی حالت بہتر بنائی جارہی ہی پر کہا کہ چوروں نے 42/42 کروڑ روپے کے لوکوموٹو انجن لیے انڈیا نے اس کی آدھی قیمت پر ایجن خریدے وفاقی وزیر ریلوئے شیخ رشید جب یہ بات افسران اور مزدوروں سے کررہے تھے تو ایک افسر نے لقمہ دیا شیخ صاحب 42/42 کروڑ روپے کے لوکوموٹو انجن لیے نہیں 22 کروڑ کے جس ہر شیخ صاحب نے درستگی کرلی ۔انہوں نے کہا کہ ملک اور اداروں کی تباہی کے ہم سیاستدان ذمہ دار ہیں۔