بابا گورونانک کے جنم دن کی تین روزہ تقریبات اختتام پذیر
بابا گورونانک کے جنم دن کی تین روزہ تقریبات گذشتہ رات اکھنڈ پاٹ کی رسم کے اختتام کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئیں اس موقعہ پر بھوگ ڈالا گیا سکھ یاتریوں نے خالصہ راج ، امن و آتشی ، پاکستان کی سا لمیت و استحکام اور خالصتا ن کے قیام کی دعا (ارداس) کی بعد ازاں جنم دن کی خوشی میں گورنمنٹ گورونانک ڈگری کالج کی گراؤنڈ میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیابھارت سمیت دنیابھر سے آئے ہوئے بیس ہزار سے زائد سکھ یاتریوں نے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کی بھارتی سکھ یاتری خصوصی ٹرینوں کے ذریعے گورودوارہ پنجہ صاحب کی یاترا کے لیے حسن ابدال کو روانہ ہو گئے سکھ یاتریوں کو سیکیورٹی کے کڑے حصار میں گورودوارہ جنم استھان سے ریلوے اسٹیشن پر پہنچایا گیا جہاں وہ اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کرنے کے بعد 27نومبر کو گورودوارہ ڈیرہ صاحب لاہور جائیں گے سکھ یاتری8 2 نومبر کو گوروداورہ کرتار پور جائیں گے جہاں وزیر اعظم عمران خان کرتار پور راہداری کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ سکھ یاتری گورودوارہ کرتار پور کی راہداری کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کریں گے سکھ یاتری 30نومبر کو واہگہ بارڈر کے راستے اپنے وطن واپس لوٹ جائیں گے ۔