وزیر خارجہ کی بھارتی وزیرخارجہ کو کرتار پور راہداری کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کی دعوت
پاکستان نے بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج بھارتی پنجاب کے وزیراعلی کیپٹن امریندر سنگھ، اور پنجاب کے بلدیات سیاحت اور ثقافت کے وزیر Navjotسنگھ سدھو کو آئندہ بدھ کو کرتارپور راہداری کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ یہ بات وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مثبت رویہ اور خلوص دنیا کے سامنے ہے۔