ورلڈ چیمپئن باکسرمحمدوسیم ٹائٹل جیتنے کے بعدوطن واپس پہنچ گئے
تفصیلات کے مطابق ورلڈچیمپئن باکسرمحمد وسیم ٹائٹل جیتنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے باکسر محمد وسیم نے کہا کہ مقابلہ جیتنے پر بے حد خوشی ہے،جتنا بھی اللہ کا شکر ادا کروں کم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ استقبال کیلئے آنے والوں کا شکریہ ادا کرتاہوں، فائٹ جیتنے پر خوش ہوں،آئندہ بھی ملک کا نام روشن کروں گا، قوم کی دعائیں میرے ساتھ ہیں۔ باکسر محمد وسیم نے کہا کہ ہم یہاں جم بنائیں گے اور باکسنگ کو فروغ دیں گے تاکہ میری طرح اوربھی کھلاڑی سامنے آئیں.محمد وسیم اسلام آباد میں آج رات قیام کریں گے اورکل کوئٹہ روانہ ہونگے۔ واضح رہے کہ باکسرمحمد وسیم نےمیکسیکو کے حریف اور سابق عالمی چیمپئن گینگانلوپیز کو دبئی میں شکست دے کر فتح اپنے نام کی ۔