برطانوی فوج کی خواتین ہاکی ٹیم نے پاکستانی فوج کی خواتین ہاکی ٹیم کیخلاف فائنل میچ جیت لیا
آرمی ہاکی سٹیڈیم راولپنڈی میں برطانوی فوج کی خواتین ہاکی ٹیم نے پاکستانی فوج کی خواتین ہاکی ٹیم کے خلاف فائنل میچ جیت لیا ہے۔ بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اس موقع پر مہمان خصوصی تھے قائمقام برطانوی ہائی کمشنر Richard Crowder بھی اس موقع پر موجود تھے۔ بعد میں بری فوج کے سربراہ نے پاک فوج کے ان کھلاڑیوں سے ملاقات کی جنہوں نے پشاور میں منعقد ہونے والی قومی کھیلوں میں فتح حاصل کی ہے۔ پاک فوج کی ٹیموں نے 150طلائی، چاندی کے 134اور کانسی کے 96میڈل حاصل کرکے ساتھ ہزار نو سو نو پوائنٹ حاصل کئے۔