آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 3 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ جاری
میرپور: آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 3 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ جاری ہے، مسلم لیگ ن کی جانب سے صہیب چودھری اور پی ٹی آئی کے بیرسٹر سلطان کے درمیان مقابلہ ہو رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے تین کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے صہیب چوہدری اور پی ٹی آئی کے بیرسٹرسلطان کے درمیان مقابلہ ہے، سیکٹر ایف ون گرلز ہائی اسکول پولنگ اسٹیشن پر ن لیگی اور پی ٹی آئی کارکن آمنے سامنے آ گئے، فریقین میں تلخ کلامی کے بعد نعرے بازی ہوئی۔ انتخابی حلقے میں 119 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 59494 ہے، ضمنی انتخاب میں 8 امیدوار حصہ لے رہے ہیں، تاہم ن لیگ اور تحریک انصاف میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔