محمد بن سلمان کی جیکٹ، ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ
الدرعیہ سیزن کے تحت فارمولا ای ریس کی افتتاحی تقریب میں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جیکٹ، چشمہ اور جوتے ٹوئٹر صارفین کی دلچسپی کا باعث بنے ہوئے ہیں۔سعودی نوجوان آن لائن شاپس سے ولی عہد کی جیکٹ پر ٹوٹ پڑے یہاں تک کہ اب مارکیٹ میں یہ دستیاب نہیں رہی۔ٹوئٹر صارفین نے ‘ولی عہد کی جیکٹ’ ہیچ ٹیگ جاری کیا جو دیکھتے دیکھتے ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ صارفین اس تلاش میں رہے کہ یہ جیکٹ کہاں سے ملے گی۔