کانگو کے شہر گوما میں طیارہ گر کر تباہ، 23 افراد ہلاک
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کانگو کے شہر گوما کے رہائشی علاقے میں طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک ہوگئے۔طیارے میں مسافروں سمیت عملے کے ارکان بھی سوار تھے، گوما کے ایئرپورٹ آفیشل رچرڈ منگولوپا نے کہا ہے کہ طیارہ تباہ ہونے کے نتیجے میں کسی کے بھی زندہ بچنے کی امید نہیں ہے۔رپورٹ کے مطابق ڈورنیر 228 طیارہ گوما کے شمال میں 350 کلو میٹر شمال میں بینی کے لیے روانہ ہوا تھا اور ملک کے مشرق میں ہوائی اڈے کے قریب رہائشی آبادی میں گرکر تباہ ہوا۔