Waqt News
Monday | January 18, 2021
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پروگرامز
    • Saadat e Ramazan
    • Taakra
    • MAARKA
    • Apna Apna Gareban
    • Labb Azaad
    • News Show
    • Insight
    • Embassy Road
    • Salam Pakistan
    • Karachi Say Khayber Tak
    • Game Beat
    • Ayena
    • The Other Side
    • 2v2
  • ویڈیوز
    • National
    • Politics
    • International
    • Entertainment
    • Sports
    • Business
  • نیوز
    • نیشنل
    • پولیٹکس
    • انٹرنیشنل
    • اینٹرٹینمنٹ
    • سپورٹس
    • ریجنل
    • بزنس
  • اینکرز
  • لائیو ٹی وی
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Roznama Nawaiwaqt
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Waqt News
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پروگرامز
    • Saadat e Ramazan
    • Taakra
    • MAARKA
    • Apna Apna Gareban
    • Labb Azaad
    • News Show
    • Insight
    • Embassy Road
    • Salam Pakistan
    • Karachi Say Khayber Tak
    • Game Beat
    • Ayena
    • The Other Side
    • 2v2
  • ویڈیوز
    • National
    • Politics
    • International
    • Entertainment
    • Sports
    • Business
  • نیوز
    • نیشنل
    • پولیٹکس
    • انٹرنیشنل
    • اینٹرٹینمنٹ
    • سپورٹس
    • ریجنل
    • بزنس
  • اینکرز
  • لائیو ٹی وی
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز جمعرات تک بند
  • دیر:سبزی منڈی میں آگ لگنے سے3 دکانیں جل گئیں
  • پاکستان بھارتی مذموم عزائم کو بے نقاب کرتا رہے گا،عمران خان
  • ملک بھر میں کوروناوائرس کے مزید 46مریض جاں بحق، 1920 نئے کیسزرپورٹ
  • اپوزیشن نے غیرمعمولی حالات میں غیرذمہ داری کا ثبوت دیا :وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار
  • بی جے پی اور بھارتی میڈیا کا گٹھ جوڑ کھل کر بے نقاب ہو چکا ہے،شاہ محمود قریشی
  • جنوری کے آخری ہفتے سردی کی ایک اور لہر آئے گی، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا
  • ملک بھر میں نویں تا بارہویں جماعت تک تدریسی عمل بحال
  • اردو ادب کے معروف افسانہ اور خاکہ نگار سعادت حسن منٹو کوہم سےجدا ہوئے 66 برس بیت گئے
  • کورونا وائرس: دنیا میں 9 کروڑ 49 لاکھ سے زائد افراد متاثر, 20 لاکھ 30 ہزار 924 اموات
  • ارنب گوسوامی کیخلاف پولیس چارج شیٹ سے بھارت بے نقاب ہو چکا ہے، دفترخارجہ
  • کابل: ججوں کی گاڑی پر حملہ، دو خواتین ججز ہلاک
  • عوامی پیسے لوٹنے والے جمہوریت کے چیمپیئن نہ بنیں: شہباز گل
  • حکومت کی کوشش ہے ملک میں انتشار پیدا ہوا: خواجہ سعد رفیق
  • پاک فوج کا بڑااعزاز، دنیا کی دس طاقتورافواج کی فہرست میں شامل
  • پی ٹی آئی حکومت نے 206 ارب روپے خزانے میں جمع کروائے: فردوس عاشق
  • حکومت کو حزب اختلاف سے کوئی خطرہ نہیں ہے: وزیر اعلیٰ پنجاب
  • ملائیشیا میں پھنسے پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے, مسافروں نے شکایتوں کے انبار لگا دیے
  • پاکستان : کورونا سے مزید 2 ہزار 521 افراد متاثر
  • پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند، موٹروے پر ٹریفک متاثر، پروازیں منسوخ
  • جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کی کورونا رپورٹس آ گئیں
  • حریت کانفرنس کی اقوام متحدہ،او آئی سی سے تنازعہ کشمیر کو کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کرانے کیلئے اثرو رسوخ استعمال کرنے پر زور
  • ترکی میں ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان اور ترک دفاعی صنعتوں کے صدر سے ملاقات، ترک دفاعی پیداوار کے شعبے کے ساتھ تعلقات مزیدمستحکم بنانے کا عزم
  • کراچی میں دوبارہ مردم شماری کرانے کا عندیہ، ایم کیو ایم پی ٹی آئی متفق
  • پاکستان نے کورونا ویکسین کی منظوری دے دی ہے.وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیاتی عمل اسد عمر
  • آئندہ ہفتے مزدور کارڈ کا اجرا کریں گے۔ سعید غنی
  • میری وفاقی حکومت سے التجا ہے کہ ہمیں کوروناویکسین حاصل کرنے کی اجازت دی جائے۔ وزیر صحت سندھ
  • نیپالی کوہ پیماوں نے موسم سرما میں کے ٹو سر کرنے کا عالمی ریکارڈ قائم کر لیا
  • نوازشریف کے بعد براڈ شیٹ نے آصف علی زرداری کا کا لا منہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا: اعجاز احمدچوہدری
  • صحیح اور غلط کا فیصلہ عدالت نے کرنا ہے : شہباز گل

اسٹیٹ بینک نے آئندہ دو ماہ کیلئے شرح سود کا اعلان کردیا

Nov 24, 2020 | 00:43 12:43 AM, November 24, 2020
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp Whatsapp
اسٹیٹ بینک نے آئندہ دو ماہ کیلئے شرح سود کا اعلان کردیا

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئندہ 2 ماہ کے لیے شرح سود 7 فیصد کی موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق معیشت کی بحالی کا سلسلہ زور پکڑ رہا ہے اور کاروباری احساسات مزید بہتر ہوئے ہیں جب کہ کورونا کی دوسری لہر پاکستان کی معاشی نمو میں کمی کے خاصے خطرات کو سامنے لارہی  ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق مہنگائی کھانے پینے کی اشیاء کی رسد کے دباؤ کا نتیجہ ہے جو عارضی ہوگا، رواں مالی سال مہنگائی 7 سے 9 فیصد تک رہنے کی توقع ہے جب کہ مہنگائی اور معاشی نمو کے منظر نامے کو لاحق خطرات متوازن محسوس ہوتے ہیں۔

ملک بھر میں نویں تا بارہویں جماعت تک تدریسی عمل بحال

تفصیلات کے مطابق زری پالیسی کمیٹی(ایم پی سی) نے اپنے پیر 23 نومبر کے اجلاس میں پالیسی ریٹ کو 7فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایم پی سی نے کہا کہ ستمبر 2020ء میں گذشتہ اجلاس کے بعداندرونِ  ملک بحالی نے بتدریج زور پکڑا ہے ،جو مالی سال 21ء میں 2 فیصد سے تھوڑی سی زائد نمو کی توقعات کے مطابق ہے اور کاروباری احساسات مزید بہتر ہوئے ہیں تاہم اس منظرنامے کو خطرات درپیش ہیں۔ پاکستان اور بیشتر دیگر ممالک میں کووڈ19 کے کیسز میں حالیہ اضافہ نمو میں کمی کے خاصے خطرات کو سامنے لارہا ہے۔ جہاں تک اضافے کا تعلق ہے، ویکسین کی تیاری کی حالیہ خبریں حوصلہ افزا ہیں گوکہ اس پر دنیا بھر میں عملدرآمد ہونے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔ مہنگائی کے حوالے سے حالیہ اعدادوشمار سے اضافہ عیاں ہوتا ہے جس کا بنیادی سبب غذائی اشیا کی قیمتوں کا بڑھنا ہے۔ تاہم اس رسدی دباؤ کے عارضی ہونے کا امکان ہے اور اوسط مہنگائی کے مالی سال 21ء   کے لیے سابقہ اعلان کردہ حد 7ـ9 فیصد کے اندر رہنے کی توقع ہے۔ تمام پہلوؤں کو ملا کر دیکھا جائے تو نمو اور مہنگائی دونوں کے منظر نامے کو لاحق خطرات متوازن محسوس ہوتے ہیں۔ مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ نمو اور مہنگائی کے زیادہ تر جوں کے توں منظرنامے کے پیش نظر ایم پی سی کا نقطہ نگاہ یہ تھا کہ زری پالیسی کا موجودہ موقف نئی نئی بحالی کو تقویت دینے کے ساتھ مہنگائی کی توقعات کو منجمد اور مالی استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے مناسب ہے۔ ایم پی سی نے نوٹ کیا کہ آئندہ سہ ماہیوں کے دوران نمو کو بڑھانے کے لیے وبا کے دوران دی گئی نمایاں مالیاتی، زری اور قرضہ جاتی تحریک جاری رہنی چاہیے۔ یہ فیصلہ کرنے میں ایم پی سی نے حقیقی، بیرونی اور مالیاتی شعبوں میں کلیدی رجحانات اور امکانات اور ان کے نتیجے میں زری حالات اور مہنگائی کے ابھرنے والے منظرنامے کو پیش نظر رکھا۔حقیقی شعبہ میں حالیہ اعدادوشمار جولائی سے دیکھی جانے والی معاشی بحالی کی مزید مضبوطی اور وسعت کو ظاہر کرتے ہیں جو تعمیرات اور مینوفیکچرنگ کے شعبوں کی بدولت ممکن ہوئی۔ مالی سال21ء کی پہلی سہ ماہی میں جلد فروخت ہونے والی صارفی اشیا کی فروخت بحال ہوئی، پیٹرولیم مصنوعات اور گاڑیوں کی اوسط فروخت کا حجم مالی سال20ء   میں کورونا کی وبا سے پہلے کی سطح سے بڑھ چکا ہے اور سیمنٹ کی فروخت تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔ بڑے پیمانے کی اشیا سازی (ایل ایس ایم) میں بحالی کا عمل جاری ہے اور مالی سال21ء  کی پہلی سہ ماہی کے دوران اس میں4.8فیصد سال بسال توسیع ہوئی جبکہ گذشتہ برس کی اسی سہ ماہی میں5.5فیصد سکڑائو دیکھا گیا تھا۔ مینوفیکچرنگ کے15میں سے9شعبے پیداوار میں اضافے کے عکاس ہیں جن میں ٹیکسٹائل، غذا اور مشروبات، پیٹرولیم مصنوعات، کاغذ اور گتہ، ادویات، کیمیکل، سیمنٹ، کھاد اور ربڑ کی مصنوعات شامل ہیں۔ ایم پی سی نے کہا کہ کووڈ وبا کے اثرات کو کم کرنے کے لیے حکومت کی فراہم کردہ تحریک ، پالیسی ریٹ میں کٹوتیوں اور اسٹیٹ بینک کی جانب سے بروقت اقدامات سے بحالی میں مدد مل رہی ہے۔ ان اقدامات میں قرضے کی اصل رقم کی ادائیگی کے وقت میں توسیع اورقرضے کی تشکیل نو، پے رول فنانسنگ اور عارضی معاشی ری فنانس سہولت (ٹی ای آر ایف) شامل ہیں جن کے ذریعے سیالیت فراہم کی گئی، ملازمین کی برطرفیاں کم ہوئیں اور سرمایہ کاری کے لیے ترغیبات دی گئیں۔ زراعت کے شعبے میں کپاس کی پیداوار میں متوقع کمی کے اثرات کی تلافی دیگر اہم فصلوں میں نمو اور امدادی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے گندم کی بلند پیداوار، اور کھاد اور کیڑے مار ادویات پر حال ہی میں اعلان کردہ زراعانت کی بدولت ہو سکتی ہے۔ اگرچہ سماجی فاصلہ بدستور خدمات کے شعبے کے بعض حصوں پر ابھی تک منفی اثرات مرتب کر رہا ہے، تاہم تھوک اور خردہ تجارت اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں کو تعمیرات، مینوفیکچرنگ اور زراعت میں جاری تیزی کے بالواسطہ اثرات سے فائدہ پہنچنے کی امید ہے۔بیرونی شعبہ مسلسل بہتری کی راہ پر گامزن ہے اور پانچ برسوں سے زائد عرصے میں پہلی مرتبہ مالی سال 21ء کی  پہلی سہ ماہی کے دوران جاری کھاتہ فاضل رہا۔ مالی سال کے ابتدائی چار مہینوں میں مثبت حدود میں رہنے کے بعد اکتوبر تک مجموعی جاری کھاتہ بڑھ کر1.2ارب ڈالر کے فاضل تک پہنچ گیا جبکہ گذشتہ برس کی اسی مدت  میں 1.4ارب ڈالر کا خسارہ ہوا تھا۔ صورت ِحال کو بدلنے میں تجارتی توازن میں بہتری اور ریکارڈ ترسیلات ِزر سے مدد ملی۔ ستمبر اور اکتوبر میں برآمدات بحال ہو کر کورونا وائرس سے پہلے کی سطح تقریباً2ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ مضبوط ترین بحالی ٹیکسٹائل، چاول، سیمنٹ، کیمیکلز اور دوا سازی میں ہوئی۔ جولائی تا اکتوبر کے دوران ترسیلات ِزر میں26.5فیصد (سال بسال) کی مضبوط نمو ہوئی جس کی وجوہات میں شرح مبادلہ کے منظم حالات، حکومت اور اسٹیٹ بینک کے معاون پالیسی اقدامات، سفر پر پابندیاں  اور باضابطہ ذرائع کا زیادہ استعمال شامل ہیں۔ اس دوران پست ملکی طلب اور تیل کی کم قیمتوں کے باعث درآمدات اب تک قابو میں رہی ہیں۔جاری کھاتے میں خاصی فاضل رقم اور معیشت کے بہتر ہوتے امکانات اور احساسات کی بدولت ایم پی سی کے گذشتہ اجلاس کے بعد پاکستانی روپے کی قدر میں ساڑھے تین فیصد اضافے میں مدد ملی اور بیرونی بفرز مزید مضبوط ہوئے جس سے اسٹیٹ بینک کے زرِمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر12.9ارب ڈالر تک پہنچ گئے جوفروری2018ء کے بعد سے بلند ترین سطح ہے۔ اب تک کی کارکردگی کی بنیاد پر بیرونی شعبے کے امکانات میں مزید بہتری آئی ہے اور مالی سال21ء کے لیے جاری کھاتے کا خسارہ اب جی ڈی پی کے2فیصد سے کم رہنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

اردو ادب کے معروف افسانہ اور خاکہ نگار سعادت حسن منٹو کوہم سےجدا ہوئے 66 برس بیت گئے
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp Whatsapp


مشہور ٖخبریں
  • برطانوی طیارے سے اچانک پھٹ کر شعلے اٹھنے لگے

    Nov 24, 2020 | 18:32
  • دو سالہ بی اے، بی کام اور بی ایس سی ڈگری ، طلبا کیلئے ...

    Nov 24, 2020 | 16:22
  • کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز پر وزیراعلیٰ پنجاب کا بڑا ...

    Nov 24, 2020 | 16:29
  • سعودی عرب : کورونا ویکیسن کی مفت فراہمی کا اعلان

    Nov 24, 2020 | 11:51
متعلقہ خبریں
  • خواتین کاروبار کیلیے 50 لاکھ تک قرض لے سکتی ہیں: ڈپٹی ...

    Dec 24, 2020 | 15:10
  • امید ہے اپوزیشن آئندہ ماہ حکومت سے مذاکرات کرے گی: ...

    Dec 21, 2020 | 12:53
  • ‘ملک میں مثبت کورونا کیسز کی بلند ترین شرح کراچی میں ...

    Dec 19, 2020 | 12:04
  • اسلام آباد۔کورونا کے مثبت کیسز کی سب سے زیادہ شرح ...

    Dec 21, 2020 | 11:33
Waqt News LIVE

Latest Programs
  • Karachi Sy Khyaber Tak 29 October ...

    Oct 30, 2018
  • Karachi sy Khyaber Tak 28 October ...

    Oct 29, 2018
  • Karachi Sy Khyaber Tak 27 October ...

    Oct 27, 2018
  • Karachi sy Khyaber Tak, 26 October ...

    Oct 26, 2018
  • Karachi sy Khyaber Tak 24 October ...

    Oct 25, 2018
  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    مردم شماری کے دوران بارہ سوالات پوچھے جائیں گے جبکہ خانہ شماری کے سوالات کی تعداد ...

  • 2

    بھارت : مرد نے دو بچوں کو جنم دے کر ڈاکٹروں کو پریشان کر دیا

  • 3

    شکر گڑھ کے سرحدی علاقے سکھوچک میں ڈرون طیارہ آگرا، حساس ادارے نے ڈرون طیارہ قبضے ...

  • 4

    جڑانوالہ کا موچی 5 کتابوں کا مصنف کئی ایوارڈز حاصل کرچکا

  • 5

    اب نکاح نامے میں جہیز کا بھی خانہ ہوگا۔ عدالت نے حکم دے دیا۔

  • 1

    لاہورمیں CTDنےکارروائی کرتےہوئے6دہشتگردوں کوہلاک کردیا

  • 2

    Protest Against Arrival of Modi In London

  • 3

    American FO blame to Pakistan

  • 4

    Modi visit: 'Huge moment' for UK and India

  • 5

    پشاور: امن دشمنوں نےسرکاری ملازمین کی بس کو نشانہ بنایا،15افراد شہید،30 سےزائد ...

E-Paper - Nawaiwaqt
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہارات
  • رابطہ
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group