سعودی عرب : کورونا ویکیسن کی مفت فراہمی کا اعلان
ریاض : سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ چند ماہ بعد مملکت میں کورونا ویکسین کے آتے ہی مریضوں کو اس کی مفت فراہمی کا عمل شروع کردیا جائے گا۔ اس حوالے سے سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ مملکت بھر میں سب لوگوں کو کورونا ویکسین مفت مہیا ہوگی۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق مختلف ممالک کی جانب سے کورونا ویکسین کی جلد فراہمی کی خبروں کے تناظر میں مملکت کے شہری اور غیر ملکی ویکسین کے حوالے سے مختلف سوالات کر رہے ہیں۔