عثمان بزدار کی عاصم باجوہ سے ملاقات ، سی پیک منصوبوں پر تبادلہ خیال
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سے چیئرمین سی پیک اتھارٹی کی ملاقات کے دوران لاہور میں چائنہ سینٹر اور سی پیک ٹاور بنانے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔ زرعی شعبے سے متعلقہ ریسرچ کو فروغ دینے کیلئے مربوط اقدامات کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہا کہ سیڈ ڈویلپمنٹ اور دیگر زرعی تحقیقاتی مقاصد کیلئے 13 ہزار ایکڑ اراضی استعمال کی جائے گی ،چائنہ سینٹر اور سی پیک ٹاور میں صنعت کاروں اور سرمایہ کاروں کے لیے انفارمیشن ڈیسک بنائی جائیں گی۔ تاجروں اور صنعت کاروں کو چینی انڈسٹریز سے متعلق معلومات ایک ہی چھت تلےمیسر ہوں گے ۔ وزیراعلی ٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سی پیک سے پاک چین تعلقات کو نئی جہت ملی ہے، چین کے سرمایہ کاروں کو پنجاب میں انڈسٹری لگانے میں ہر ممکن معاونت کریں گے، صنعتی پلاٹوں کی الاٹمنٹ کیلئے قواعد و ضوابط اورشفافیت رکھی جائے گی جبکہ صنعتکاروں کے مسائل کے حل کیلئے قابل عمل تجاویز پیش کی جائیں۔