جلسے کیلئے ن لیگ نے التوا کی بات کی نہ کرے گی، رانا ثنا اللہ

مسلم لیگ (ن ) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے ملتان میں جلسے کیلئے ن لیگ نے التوا کی بات کی نہ کرے گی۔سابق وزیر برائے قانون رانا ثنا اللہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا ہے کہ جلسے سے قبل تدفین کا عمل مکمل ہوچکا ہوگا، مریم نواز جلسے میں نہ بھی آئیں تب بھی (ن) لیگ جلسے میں شرکت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملتان کا جلسہ معمول کے مطابق ہوگا،( ن) لیگ بھرپور انداز میں جلسے میں شرکت کرے گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ اپوزیشن اور پی ڈی ایم نے تحریک چلانے کی اجازت حکومت سے نہیں لی، ہم نے صرف سکیورٹی کے لیے حکومت کو بتا یا ہے کہ سکیورٹی حکومت کی ذمہ داری ہے۔