سابق نیول چیف فصیح بخاری انتقال کر گئے
سابق نیول چیف ایڈمرل (ر ) فصیح بخاری انتقال کر گئے۔سابق امیر البحر کے اہل خانہ نے فصیح بخاری کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سابق نیول چیف کی نماز جنازہ آج (بدھ کو) چک شہزاد میں ادا کی جائے گی۔خیال رہے کہ ایڈمرل ریٹائرڈ فصیح بخاری مئی 1997 سے اکتوبر 1999 تک پاکستان نیوی کے سربراہ رہے اور پھر اکتوبر 2011 سے لیکر مئی 2013 تک قومی احتساب بیورو (نیب)کے سربراہ بھی رہے۔فصیح بخاری 1942 ء میں پیدا ہوئے اور پھر 1959 ء سے لیکر 1999 ء تک پاکستان نیوی میں خدمات انجام دیتے رہے۔