گلگت: خواتین اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں کا اعلان، پی ٹی آئی کی 22 نشستیں ہوگئیں
گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے سرکاری نتائج کے بعد ٹیکنوکریٹس اور خواتین کی مخصوص نشستوں سے متعلق بھی نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ٹیکنوکریٹس کی 3 اور خواتین کی 6 مخصوص نشستوں سے متعلق نوٹیفکیشن چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجا شہباز خان نے جاری کیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکنوکریٹس کی 3 میں سے 2 نشستیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مل گئیں جبکہ ایک نشست پیپلزپارٹی کے حصے میں آئی۔