وزیراعلیٰ پنجاب کا پاکستان تحریک انصاف کے بانی کارکن رانا اختر حسین کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کااظہار
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا پاکستان تحریک انصاف کے بانی کارکن رانا اختر حسین کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کی اور رانا اختر حسین کی پارٹی کے لئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ عثمان بزدار نے کہا کہ رانا اختر حسین مرحوم تحریک انصاف کا اثاثہ تھے۔ رانا اختر حسین کے انتقال سے پارٹی ایک مخلص کارکن سے محروم ہوگئی ہے۔ رانا اختر حسین مرحوم کی پارٹی کے لئے خدمات کو یاد رکھاجائے گا۔ اللہ تعالی مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے او رغمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے