کوئٹہ، بلوچستان کی قومی شاہراہوں پر اضافی چیک پوسٹوں کے خاتمے کا عمل شروع
بلوچستان کی قومی شاہراہوں پر اضافی چیک پوسٹوں کے خاتمے کا عمل شروع قومی شاہراہ این 50پر ژوب سے کوئٹہ کے درمیان 28چیک پوسٹوں کو کم کر کے 3کردیاگیا، محکمہ داخلہ بلوچستان ژوب، کچلاک سمیت تین مقامات پر مشترکہ چیک پوسٹیں قائم کردی گئیں، محکمہ داخلہ بلوچستان چیک پوسٹوں کے خاتمے اور مشترکہ چیک پوسٹوں کے قیام سے وقت کی بچت اور عوام کو سہولیات میسر آئیں گی، محکمہ داخلہ بلوچستان صوبے کے دیگر علاقوں میں بھی اضافی چیک پوسٹیں ختم کی جائیں گی، محکمہ داخلہ بلوچستان وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بھی اضافی چیک پوسٹیں ختم کرنے کا اعلان کیا تھا، این 50شاہراہ پر اضافی چیک پوسٹوں کے خاتمے پر عوامی حلقوں کا اطمینان کا اظہار۔