سپر اسٹور پر 80 ڈاکوں کا دھاوا، سب کچھ لوٹ کر فرار
امریکی ریاست کیلی فورنیا کے نارڈاسٹارم نامی ایک سپر اسٹور پر بیک وقت 80 ڈاکوں نے واردات کرتے ہوئے دو ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنایا، ایک پر مرچوں کا اسپرے کیا اور اسکے بعد سامان اور پیسوں سے بیگ بھر کر گاڑی میں بیٹھے کر فرار ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لٹیروں نے چہروں پر ماسک پہنے ہوئے تھے جس کی وجہ سے ان کی شناخت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ واضح رہے کہ پولیس کی جانب سے واردات کی جگہ سے تین افراد کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔