11بزرگ افراد کوویکسین کے بجائے نمکین پانی کا انجکشن لگا دیا گیا
اسکاٹ لینڈ کے علاقے لانکشائرکے ایک کئیرہوم میں رہائش پذیر11بزرگ افراد کوکورونا ویکسین کے بجائے نمکین پانی کا انجکشن لگا دیا گیا۔ بزرگ افراد کوپانی کا انجکشن دینے کا انکشاف طبی معائنے کے دوران ہوا۔مقامی سرکاری اسپتال کے حکام نے واقعہ پرمعذرت کرتے ہوئے کہا کہ غلطی سے لگنے والے انجکشن صحت کے لئے نقصان دہ نہیں۔ ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لئے تحقیقات کی جارہی ہیں۔ کئیرہوم میں مقیم12بزرگ افراد کورونا کے باعث ہلاک ہوچکے ہیں۔ پانی اورنمک کا محلول عام طورپرویکسین میں ملایا جاتا ہے۔