عوام کو فکر کرنے یا پریشان ہو نے کی ضرورت نہیں: وزارت پیٹرولیم
اسلام آباد: وفاقی وزارت توانائی پٹرولیم ڈویژن نے عوام الناس سے کہا ہے کہ فکر یا پریشانی کی کوئی ضرورت نہیں ہے کیونکہ کل پورے ملک میں پی ایس او، شیل اور ٹوٹل سمیت دیگر کمپنیوں کے پیٹرول پمپس کھلے رہیں گے۔ وفاقی وزارت توانائی کے ترجمان نے اس ضمن میں واضح طورپرکہا ہے کہ پیٹرول پمپ ڈیلرز کے مارجن بڑھانے کا کیس ای سی سی کو بھیجوا دیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق آئل مارکیٹنگ کمپنیز اور ڈیلرز کے مارجن میں مناسب اضافے کے لیے وزارت کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ کے ذریعے سے آئندہ دس روز میں فیصلے کا امکان ہے۔