وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا شہید پائلٹ مریم مختیار کی برسی پر پیغام
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا شہید پائلٹ مریم مختیار کی برسی پر پیغام شہید مریم مختیار نے پاکستان ایئر فورس کی پہلی خاتون پائلٹ ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ شہید پائلٹ مریم مختیار خواتین کیلئے ایک مثال اور قوم کی بیٹیوں کیلئے مشعل راہ ہیں۔شہید مریم مختیار ایک قومی اثاثہ تھیں۔ قوم کی بہادر بیٹی نے آج کے دن 2015 میں شہادت کا اعلیٰ رتبہ پایا۔ شہید کی جو موت ہے، وہ قوم کی حیات ہے۔ شہید مریم مختیار نے لائن آف ڈیوٹی کے دوران اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ شہید مریوم مختیار پورے ملک کیلئے بہادری او شجاعت کا عملی نمونہ ہیں قوم شہید مریم مختیار کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ شہید مریم مختیار کے بلندی درجات کیلئے دعا گو ہوں۔ وطن عزیزکی قابل فخر بیٹی شہید مریم مختیار کے عظیم ہونے کی گواہی یہ مٹی ہمیشہ دیتی رہے گی۔ جس قوم کے پاس مریم مختیارجیسی باصلاحیت اور بہادر بیٹیاں ہوں وہ ہمیشہ سرخروہوتی ہے۔چودھری پرویز الٰہی