وزیراعظم شہباز شریف سے نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیرکی ملاقات
وزیراعظم شہباز شریف سے نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ملاقات کی ہے۔ نئے آرمی چیف عاصم منیر وزیر اعظم آفس پہنچے، انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کو سلیوٹ کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے جنرل عاصم منیر کو ان کی تعیناتی پر مبارک باد دی۔
وزیراعظم سے نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد نے بھی وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔