پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں داخلی اور خارجی راستوں سیل ہیں جب کہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر اسلام آباد میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر متاثر ہے جبکہ راولپنڈی میں مکمل طور پر بحال ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج کا اعلان کیا گیا جس کے لیے جڑواں شہروں کی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔پی ٹی آئی احتجاج کے پیش نظر گلیات سے مری جانے والی مرکزی شاہراہ مری روڈ مکمل بند کردی گئی ہیں انتظامیہ نے باڑیاں کے مقام پر بڑے بڑے گڑھے کھود ڈالے جب کہ شاہراہوں،سڑکوں کی بندش سے اہل علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔اسلام آباد میں فیض آباد انٹرچینج، اڈیالہ جیل جانے والی سڑکیں، ایران ایونیو، مارگلہ روڈ اور مری روڈ فیض آباد پر کنٹینر لگا کر بند کردی گئیں اور ریڈ زون کو مکمل سیل کردیا گیا،رینجرز اور پولیس کی بھاری نفرتعینات ہے ۔علاوہ ازیں، شہر اقتدار میں پبلک ٹرانسپورٹ بند اور ہاسٹلز و گیسٹ ہائوس خالی کروالئے گئے جب کہ گرین لائن، بلیو لائن اور اورنج لائن سروس کو بھی بند کر دیا گیا۔پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث لاہور کے داخلی وخارجی راستے بھی سیل کردیئے گئے، لاہور آنے اور جانے والی سڑکوں کو کنٹینرز لگا کربند کردیا گیا۔جڑواں شہروں میں چلنے والی میٹربس سروس بھی معطل ہے ۔
تحریک انصاف کا احتجاج: وفاقی دارالحکومت مکمل سیل، انٹرنیٹ بھی بند کردیا۔
Nov 24, 2024 | 12:46