اسلام آباد میں تیز بارش سے موسم سرد، کاغان اور وادی نیلم میں برفباری نے رنگ جما دیا

Nov 24, 2024 | 16:30

) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ہفتے کی شب ہونے والی تیز بارش سے موسم مزید سرد ہوگیا۔ وادی کاغان کے پہاڑوں اور ناران میں برفباری ہوئی، اس کے علاوہ بابو سر ٹاپ، بٹہ کنڈی، جھیل سیف الملوک میں بھی ہفتے کو برفباری ہوئی۔ وادی نیلم سمیت آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری ہوئی جس سے سردی میں مزید اضافہ ہو گیا۔ چلاس میں لینڈ سلائیڈنگ سے بند شاہراہ قراقرم تتہ پانی کے مقام پر عارضی طور پر چھوٹی گاڑیوں کے لیے کھول دی گئی۔ 

مزیدخبریں