متحدہ عرب امارات کا قومی دن اگلے ہفتے منایا جائے گا اس موقع پر سرکاری اور نجی ملازمین لمبی چھٹیوں کے مزے لیں گے۔ امارات الیوم کے مطابق متحدہ عرب امارات کا 53 واں قومی دن اگلے ہفتے منایا جائے گا۔ قومی دن کے موقع پر سرکاری اور نجی اداروں کے ملازمین چار چھٹیوں کے مزے لیں گے۔ یو اے ای کی متعلقہ وزارت نے قومی دن کے حوالے سے 2 اور 3 دسمبر (پیر اور منگل) کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے جب کہ امارات میں ہفتہ اور اتوار کو معمول کی چھٹی ہوتی ہے۔ یوں ہفتہ وار تعطیل اور قومی دن کی تعطیلات ملا کر ملازمین چار دن کی چھٹیاں کریں گے۔ متحدہ عرب امارات میں 53 ویں قومی دن کے موقع پر سرکاری اور نجی سیکٹر کے ملازمین کےلیے دو دن کی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ2 دسمبر 1971 کو متحدہ عرب امارات قائم ہوئی تھی۔ اس میں تمام ریاستیں جن میں ابوظہبی، دبئی، شارجہ، عجمان، ام القوین، راس الخیمہ اور فجیرہ شامل ہیں متحد ہوئی تھیں، جس کے بعد ان ریاستوں کو متحدہ عرب امارات کا نام دیا گیا تھا۔ تب سے اب تک ہر سال 2 دسمبر کے دن متحدہ عرب امارات کا قومی دن منایا جاتا ہے
یو اے ای میں چھٹیوں کا اعلان
Nov 24, 2024 | 20:55