فلسطین میں غزہ پٹی پر اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں حماس کے تین ارکان جاں بحق ہوگئے

اسرائیلی فوج نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ افراداسرائیل پر راکٹ حملوں کی تیاری کر رہے تھے۔ حماس نے بھی غزہ کے شمالی علاقے میں اپنے تین افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ فضائی حملے کے نتیجے میں تین افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق فوج نے یہ کارروائی قطر کے امیر شیخ حمد بن خلیفہ الثانی کی غزہ میں موجودگی تک روکے رکھی تھی اور اس پرعملدرآمد ان کی غزہ سے روانگی کے بعد کیا گیا۔