اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جواد عباس نے رمشا مسیح کیس کی سماعت ہائی کورٹ کے حکم امتناعی کے باعث پندرہ نومبر تک ملتوی کر دی۔
رمشا مسیح نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں مقدمہ خارج کرنے کے لیے ایک درخواست دائر کر رکھی ہے جس پر ہائی کورٹ نے ماتحت عدالت کو کیس کی سماعت سے روک دیا تھا ،جس کے باعث ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے آج ایک بار پھر رمشا مسیح کے خلاف کیس کی سماعت کے بغیر ہی پندرہ نومبر کی تاریخ مقرر کر دی ،رمشا مسیح کے خلاف تھانہ رمنا میں توہین قرآن کا مقدمہ درج کیا گیا تھا جس کے بعد اعلٰی سطح پراس کی انکوائری کرائی گئی۔ بعد ازاں رمشا مسیح اورخالد جدون دونوں کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا رمشا مسیح کوسیکیورٹی خدشات کے باعث نامعلوم مقام پرمنتقل کیا گیا ہے، جہاں اسے سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے ۔