ایف آئی اے نے انسانی سمگلر مجاہد حسین کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے ہاتھوں آسٹریلیا بھجوائے گئے اٹھارہ پاکستانی کشتی ڈوبنے سے جاں بحق ہوگئے تھے۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق انسانی سمگلرمجاہد حسین نے پشاور میں تاجر ٹریول کے نام سے دفترکھول رکھا تھا جس نے ایک سو پچاس معصوم پاکستانیوں کوغیرقانونی طریقے سے آسٹریلیا بھجوایا تھا۔ انڈونشیا سے کشی کے ذریعے آسٹریلیا جاتے ہوئے اٹھارہ پاکستانی جاں بحق ہوگئے، ایف آئی اے ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں سے صرف تین پاکستانیوں کی لاشوں کو منتقل کیا جا سکا ہے۔ ملزم کے ساتھ اس کے چھ دیگرساتھی بھی اس گھناونے کاروبارمیں ملوث ہیں جن کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پرچھاپے مارنا شروع کردیئے ہیں۔