بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے اپنی کرکٹ ٹیم پاکستان بھجوانے کا عندیہ دے دیا، بنگالی ٹائیگرزکی پاکستان آمد کا باضابطہ اعلان آج متوقع ہے۔

ملک میں انٹرنیشنل ورلڈ الیون کی آمد کے بعد کرکٹ کے میدان آباد ہوتے نظرآرہے ہیں پی سی بی کی کوششوں سے ایک بار پھر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے اپنی کرکٹ ٹیم پاکستان بھجوانے کا عندیہ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا اہم اجلاس آج منعقد ہوگا جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں اور امید کی جارہی ہے کہ بنگلہ دیشی ٹیم تین ون ڈے اوردو ٹی ٹوئنٹی کھیلنے کے لئے دسمبرکے شروع میں پاکستان کو دورہ کرسکتی ہے۔