ویمن ٹی ٹونٹی ایشیا کپ میں پاکستان نے تھائی لینڈ کو ستانوے رنز سے شکست دے دی۔
چین کے شہر گوانگ ژو میں ہونے والے میچ میں تھائی لینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان ویمن ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر ایک سو انتیس رنز بنائے، بسمہ معروف تیئس اور جویریہ خان تینتیس رنز کیساتھ نمایاں رہیں۔ ایک سو تیس رنز کے تعاقب میں تھائی لینڈ کی ٹیم پاکستان کی نپی تلی باؤلنگ کے سامنے بے بس نظر آئی اور صرف بتیس رنز پر ہی پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔ تھائی لینڈ ویمن ٹیم کی کوئی کھلاڑی بھی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکی۔ پاکستان کی جانب سے مارینہ اقبال نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔